ڈیرہ اسما عیل خان،مسلح افراد نے ممتاز سماجی شخصیت معین الدین گنڈہ پورایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اتوار 8 نومبر 2015 17:35
ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ روڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیت معین الدین گنڈہ پورایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے پسماندہ ترین گاؤں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں55سالہ معین الدین گنڈہ پور گزشتہ شام اپنے حجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تھانہ کلاچی میں معین الدین گنڈہ پور کے بھائی شکرالدین نے نامعلوم مسلح افراد کیخلاف 302ppcکے تحت مقدمہ درج کرالیا۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق انکی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا ۔ مقتول معین الدین علاقہ میں یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے انتہائی سرگرم تھے اور 55سال کی عمر میں وکالت کی ڈگری حاصل کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں معمر ترین وکالت کے طالبعلم ہونیکا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.