وزیراعلیٰ سے چینی سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات، توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت
چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں کوئلے اورکوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کااظہار
اتوار 8 نومبر 2015 17:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے یہاں چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں توانائی خصوصاً کوئلے اورکوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار آرہے ہیں خصوصاً چین اور ترکی کے سرمایہ کار پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت،تیزرفتاری اوراعلی معیار سے منصوبوں کو مکمل کرنا ہمارا طرئہ امتیا ز ہے ۔چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کاخیرمقدم کرتے ہیں اوراس ضمن انہیں ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے کہاکہ ان کا گروپ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.