پاکستانیوں کی بڑی تعداد یوگا کی طرف مائل ہونے لگی

اتوار 8 نومبر 2015 17:45

پاکستانیوں کی بڑی تعداد یوگا کی طرف مائل ہونے لگی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)پاکستانیوں کی بڑی تعداد یوگا کی طرف مائل ہونے لگی ۔لاہورمیں چالیس مختلف جگہوں پر یوگا کی کلاسیں اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بڑی تعداد میں شہریوں نے مینار پاکستان کے سائے میں یوگا کے مختلف آسن سیکھے، کلاس میں معروف یوگی ڈاکٹر زوزینا فاساک نے دل و دماغ کو تروتازہ رکھنے اور جسمانی تندرستی برقرار رکھنے کے لیے یوگا کے کئی آسن سکھائے۔ وزیر مملک برائے صحت سائرہ افضل تارڑ اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔