آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے چترال اور اسکے گردونواح میں رہائش پذیر زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان ارسال کیاگیا
اتوار 8 نومبر 2015 17:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے چترال اور اس کے گردونواح میں رہائش پذیر زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان ارسال کیاگیا۔دوٹرکوں پر مشتمل سامان میں خیمے،کمبل،گرم کپڑے ،کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر اشیاء ضروریہ بھیجوائی گئیں۔سامان کے ہمراہ مرگلگت بلتستان کی چیف آرگنائزر محترمہ تقدیرہ اجمل اور خیبرپختونخواہ کے صدر اورنگزیب مہمند بھی روانہ ہوئے جبکہ چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین یہ سامان وصول کر کے اپنی زیرنگرانی متاثرین میں تقسیم کریں گے۔
سامان کی روانگی کے وقت مہرین ملک آدم ،آسیہ اسحاق، اورنگزیب مہمند،راجہ حماد حسین اور بابرقریشی کے علاوہ دیگر نے وہاں موجود پارٹی کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کی۔(جاری ہے)
اے پی ایم ایل کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت برائے نام رہ گئی ہے۔زلزلہ متاثرین کے ریلیف کے حوالے سے صرف اور صرف فوج کا کردارنظرآرہا ہے جبکہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں سو رہی ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور میں آنے والے زلزلہ کی فوراًامداد کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ جلد بحال ہوگئے تھے۔اس مرتبہ حکومتوں کی طرف سے بحالی کاکام غیرتسلی بخش ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں بلکہ اپنے قائد کی طرح عمل کرتی ہے۔اے پی ایم ایل کی قیادت اپنے قائد کی ہدایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھی،ہم متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کے لئے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے یوتھ ونگ کراچی کو جنرل(ر)پرویز مشرف،سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد،مہرین ملک آدم اور دیگر مرکزی قیادت کی طرف سے مختصر وقت میں ریلیف کا سامان اکٹھا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.