سپیکر کے انتخاب میں ووٹوں کے حصول کی خاطر سردار ایاز صادق متحرک ہوگئے ،جی جی جمال کواپنے حق میں دستبردار کرانے کیلئے باضابطہ رابطہ ،فاٹا ارکان نے ووٹنگ میں حمایت کیلئے اپنے مطالبات تحریری شکل میں ایازصادق کے حوالے کردیے، فاٹااراکین سے تفصیلی ملاقات ہوئی انہوں نے کوئی شرط پیش نہیں کی، فاٹاکے اراکین کے مطالبات سے وزیراعظم کوآگاہ کریں گے،سردار ایاز صادق، چاروں صوبوں کی طرح فاٹاکوبھی حقوق دیے جائیں، سردار ایاز صادق سے ہونے والی ملاقات میں ذاتی ایجنڈہ شامل نہیں تھا صرف ملکی سلامتی پر بات چیت ہوئی ،فاٹااراکین کی پریس کانفرنس
اتوار 8 نومبر 2015 18:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزدگی کے بعد سردار ایاز صادق نے رابطے اور کوششیں تیز کر دیں ‘ فاٹا اتحاد کے نامزد امیدوار جی جی جمال کواپنے حق میں دستبردار کرانے کیلئے باضابطہ رابطہ کر لیا‘ جی جی جمال نے ایاز صادق سے فاٹا کے لوگوں کو عام شہریوں کے برابر حقوق دینے کے عوض مشروط حمایت کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف حقوق کا اعلان کرتے ہیں تووہ اپنا لانگ مارچ بھی ملتوی کردیں گے جس کے بعد ایاز صادق کا فوری طور پر وزیر اعظم سے رابطہ ‘ وزیر اعظم کے مثبت جواب پر ایاز صادق نے جی جی جمال کو ان کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق اتو ار کو سپیکر کے انتخاب میں ووٹوں کے حصول کی خاطر سردار ایاز صادق متحرک ہوگئے ،فاٹا ارکان سے ملاقات کی اورفاٹا اتحاد کی طرف سے جی جی جمال کو سپیکر کے انتخاب سے دستبردار کرانے کے حوالے سے بات چیت کی۔(جاری ہے)
فاٹا ارکان نے ووٹنگ میں حمایت کیلئے اپنے مطالبات تحریری شکل میں سردار ایازصادق کے حوالے کردیے۔ذرائع کے مطابق ایاز صادق کی درخواست پر جی جی جمال نے کہاکہ فاٹا کے لوگوں کو بھی عام شہریوں کی طرح حقوق دئیے جائیں اور اگر وزیر اعظم نواز شریف حقوق کا اعلان کرتے ہیں تووہ اپنا لانگ مارچ بھی ملتوی کردیں گے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ فاٹااراکین سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے لیکن انہوں نے کوئی شرط پیش نہیں کی۔ فاٹا ارکان سے شام کو پھرملاقات ہوگی عشائیے کے موقع پرہماری مزیدملاقاتیں ہونگی ۔ فاٹااراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں کی طرح فاٹاکوبھی حقوق دیے جائیں جبکہ سردار ایاز صادق سے ہونے والی ملاقات میں ذاتی ایجنڈہ شامل نہیں تھا صرف ملکی سلامتی پر بات ہوئی جبکہ ذرائع کے مطابق جی جی جمال نے ایاز صادق کو فاٹا کے مسائل کے حو الے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ایاز صادق نے فوری طورپر وزیر اعظم نوا زشریف سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا اور وزیر اعظم کی طرف سے مثبت جواب ملنے پر جی جی جمال سمیت فاٹا اراکین کو ان کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراوا دی جس پر فاٹا اراکین نے بھی مشروط طور پر سردار ایاز صادق کو اپنی مشروط حمایت کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
-
ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ..
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہی: عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.