ارکان اسمبلی کولواحقین سے اظہارہمدردی کی ہدایت ،فیکٹری گرنے کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے‘ رانا مشہوداحمد خان،فیکٹری گرنے اورملبہ ہٹانے کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے،تمام ادارے پوری تن دہی سے فرائض انجام دے رہے ہیں‘صوبائی وزیر تعلیم کی گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سندر فیکٹری حادثے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ ہیں،ارکان اسمبلی کولواحقین سے اظہارہمدردی کی ہدایت کی گئی ہے،فیکٹری گرنے اورملبہ ہٹانے کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے،تمام ادارے پوری تن دہی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں فیکٹری کے ملبے میں مزید4افراددبے ہوسکتے ہیں،حادثہ کے ذمہ داروں کاتعین کرکے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پوری تن دہی سے فرائض انجام دے رہے ہیں ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی محنت سے کام کیا، میڈیانے فیکٹری حادثے کی بہترین کوریج کی،کوشش کررہے ہیں جتنی جانیں بچاسکتے ہیں بچائیں،ہیوی مشینری اس لیے استعمال نہیں کررہے تاکہ جانیں بچائی جاسکیں ملبہ ہٹانے کاکام بلاتعطل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :