تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں میں مرتکب پارٹی رہنماؤں کو سزاسنا دی
فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 19:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کے مرتکب رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کو پارٹی سے بے دخل کردیا جبکہ متعدد دیگر رہنماوٗں کی سرزنش بھی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی تحقیقات کے لئے نائب سربراہ شاہ محمد قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔
کمیٹی میں شاہ محمود قریشی کے علاوہ نعیم الحق، سیف اللہ خان نیازی اورفضل خان بھی شامل تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے قائم کردہ شکایات ازالہ کمیٹی نے ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے بے دخل کردیا۔ کونسلرزکو ووٹ ڈالنے سے روکنے پررکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل آئندہ کے لئے حکومتی اورجماعتی عہدے کے لئے نااہل قراردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اوررکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ بنگش کی سخت سرزنش کی ہے اورمانسہرہ میں پارٹی مفادات کے تحفظ میں ناکامی پراعظم سواتی کو بھی تنبیہ جاری کی گئی ہے۔
کمیٹی نے اعظم سواتی کو آئندہ مقامی سطح پر پارٹی معاملات کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہ سونپنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب پشاورمیں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف کو بھی سخت تنبیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.