بی جے پی کی شکست مودی کیلئے لمحہ فکریہ ، قومی سیاست کی سمت بدل سکتی ہے،بی بی سی
اتوار 8 نومبر 2015 19:45
لندن / نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کی شکست وزیراعظم نریندر مودی کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، اس سے قومی سیاست کی سمت بدل سکتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی ریاست بہار کے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست وزیراعظم نریندر مودی کے لیے لمحہ فکریہ ہے حکومت کو اب یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ’اپوزیشن پاکستانی نہیں ہے اور بی جے پی کا یہ خواب کے ایک کے بعد ایک وہ تمام ریاستیں جیتتی چلی جائے گی، پورا نہیں ہو سکتا۔
یعنی حکومت کو اب حزب اِختلاف کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جو وہ اب تک کرنے میں ناکام رہی ہے۔ایوان بالا یا راجیہ سبھا میں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور اس وجہ سے کئی اہم قانون التوا میں پڑے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
قانون سازی کا عمل اپوزیشن کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اور اقتصادی اصلاحات پر اگر حکومت عمل کرنا چاہتی ہے تو اب اس کے پاس اپوزیشن کے خدشات کو یکسر مسترد کرنے کا آپشن نہیں ہے۔
جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، ملک میں مذہبی منافرت کا ماحول بڑھا ہے۔ خود بی جے پی کے کئی سینیئر رہنماوٴں اور پارٹی کے نظریاتی اتحادیوں کے بیانات کی وجہ سے منافرت کا ماحول بڑھ رہا تھا اور بہار کے انتخابات میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ شاید 1990 کے عشرے کے بعد پہلی مرتبہ سنائی دے رہی تھی۔بی جے پی کے صدر امت شاہ کا یہ کہنا کہ پارٹی اگر ہار گئی تو پٹاخے پاکستان میں چھوڑے جائیں گے یا ایک انتخابی ریلی میں وزیراعظم کا یہ بیان کے بہار کی حکومت دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے چشم پوشی کرتی ہے اور پسماندہ طبقات سے چھین کر ریزرویشن کا ایک حصہ ’ایک اقلیت‘ کو دیناچاہتی ہے، شاید خود پارٹی کے گلے کی ہڈی بن گئے۔بھارتی سیاست اس الیکشن کے بعد ایک غیر معمولی موڑ پر کھڑی ہے، بہار نے رام مندر کی تحریک کے دوران بھی راستہ دکھایا تھا(جب لالو پرساد یادو نے رام مندر کی تعمیر کے لیے لال کرشن اڈوانی کی رتھ یاترا کو روک کر انہیں گرفتار کیا تھا) اور اب پھر دکھایا ہے۔جلدی ہی کئی دوسری بڑی ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ یہ وقت ہی بتائے گا کہ نریندر مودی کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.