بی جے پی کو بہار میں عبرتناک شکست، بھارتی میڈیا بھی مودی کے خلاف ہوگیا ،بھارتی ٹی وی چینلزکی مودی کی انتہاپسند پالیسوں پر کڑی تنقید ،شکست کو بی جے پی کیلئے بڑا دھچکا قرار دیدیا

اتوار 8 نومبر 2015 20:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) بھارتی میڈیا نے مشرقی ریاست بہار میں حکمران جماعت بی جے پی کو عبرتناک شکست پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،ٹی وی چینلزپر اینکرز نے وزیراعظم مودی کی انتہاپسند پالیسوں کوہار کی بڑی وجہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے انتخابات کے سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے بی جے پی کی شکست پر مودی کو دھو ڈالا اور انکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے ریاستی انتخابات کے نتائج کی بھرپور کوریج کی اور نتائج سے عوام کوہر لمحے آگاہ رکھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی شکست مودی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔لالو پرساد اتحاد مستقبل میں مودی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :