پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ نے ایک بار پھر ظلم اور تشدد کی مثال قائم کر دی، وحیدہ شاہ نے مجھ پر تیزاب پھینکا اور چوری کا الزام لگا کر مجھے اور میرے 3 سال کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملازمہ کا الزام

اتوار 8 نومبر 2015 20:42

پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ نے ایک بار پھر ظلم اور تشدد کی مثال قائم ..

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ نے ایک بار پھر ظلم اور تشدد کی مثال قائم کر دی‘ ملازمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وحیدہ شاہ نے مجھ پر تیزاب پھینکا اور چوری کا الزام لگا کر مجھے اور میرے 3 سال کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ کی ملازمہ نے وحیدہ شاہ پر الزام عائد کرتے ہوئے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وحیدہ شاہ نے مجھ پر ایک لاکھ روپے چوری کا الزام لگا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھ پر تیزاب پھینکا۔

ملازمہ نے کہا کہ وحیدہ شاہ نے میرے 3 سال کے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ یہ وہی وحیدہ شاہ ہیں جنہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں خاتون پریذائیڈنگ آفیسر کو سر عام تھپڑ مارے تھے اور سب کے سامنے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :