نوید کمانڈو کا قاتل فرخ وحید مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا ہے ‘ بھولا گجر بھی فرخ وحید کا بڑا سپورٹر اور ملنے جلنے والا تھا‘ بعد میں کچھ باتوں پر ان دونوں کی ان بن ہو گئی ‘فرخ وحید نے اپنے پرائیویٹ گن مین سے بھولا گجر کو قتل کروایا اور بیرون ملک فرار ہو گیا‘بھولا گجر قتل کیس میں اپنا بیان ایس ایس پی آپریشنز کو ریکارڈ کروا دیاہے‘ جس پر تحقیقات جاری ہیں،،وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کی بھولا گجر قتل کیس کے حوالے سے نجی ٹی وی سے بات چیت

اتوار 8 نومبر 2015 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوید کمانڈو کا قاتل فرخ وحید مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا ہے ‘ بھولا گجر بھی فرخ وحید کا بڑا سپورٹر اور ملنے جلنے والا تھا‘ بعد میں کچھ باتوں پر ان دونوں کی ان بن ہو گئی جس پر فرخ وحید نے اپنے پرائیویٹ گن مین سے بھولا گجر کو قتل کروایا اور بیرون ملک فرار ہو گیا‘بھولا گجر قتل کیس میں اپنا بیان ایس ایس پی آپریشنز کو ریکارڈ کروا دیاہے‘ جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

اتوار کو بھولا گجر قتل کیس کے حوالے سے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز عرفان اللہ کو اپنا بیان ریکارڈ کرو ا دیا ہے‘ وہ اس پر تحقیقات کر رہے ہیں‘ ایس ایچ او فرخ وحید سے میرا رابطہ رہا ہے کیونکہ وہ یہاں مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا ہے ‘ بھولا گجر بھی فرخ وحید کا بڑا سپورٹر اور ملنے جلنے والا تھا‘ بعد میں کچھ باتوں پر ان دونوں کی ان بن ہو گئی جس پر فرخ وحید نے اپنے پرائیویٹ گن مین سے بھولا گجر کو قتل کروایا اور بیرون ملک فرار ہو گیا‘جب سی پی او فیصل آباد نے بھولا گجر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی تو فرخ وحید بھی اس ٹیم کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران مسلسل ہمارا مسلسل فرخ وحید سے رابطہ تھا اور یہ ہمیں کہتا رہا کہ ہم بھولا گجر کے قاتلوں کو ضرور گرفتار کریں گے ۔آہستہ آہستہ جب تحقیقات میں بات کھلنے لگیں اور فرخ کو پتہ چلا کہ اس کیس میں کہیں میں گرفتار ہی نہ ہو جاؤں تو وہ ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بعد میں پرائیویٹ گن مین نوید کمانڈو کو گرفتار کرنے پر سارا معاملہ کھل کر سامنے آ گیا۔

بھولا گجر پر حملہ کی رات جب مجھے خبر ملی تو میں نے فرخ وحید کو کال کر کے پوچھا کہ یہ خبر سامنے آ رہی ہے تمہیں اس بارے میں کچھ پتہ ہے کہ نہیں تو اس نے جواب دیا کہ مجھے ا بھی پتہ چلا ہے اور میں ہسپتال کی طرف جا رہا ہوں۔ اس وقت یہ ہسپتال گیا تو تب بھولا کا پوسٹ مارٹم ہو رہا تھا پھر اس سے میری بات ہوئی تو فرخ نے بتایا کہ اب میں ہسپتال سے جائے واردات کی طرف جا رہا ہوں۔

فرخ وحید کے پرائیویٹ گن مین نویدکمانڈو کوگرفتار کیا تو اس نے سب کچھ قبول کرلیا اس نے بتایا کہ وہ کب سے اشتہاری ہو کر فرخ وحید کی پناہ میں ہے اور کون کون سے جرائم اس نے فرخ وحید کے کہنے پر کئے ہیں۔ ان سب چیزوں پر تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ نوید کمانڈو سمیت اس کے 3 ساتھی اور بھی گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے 2 کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید ہو گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ابھی اس کیس پر مزیدتحقیقات جاری ہیں