خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے جلد صنعتی پالیسی کا اعلان کریگی،قوم سے جو تبدیلی کا وعدہ کیا تھااس پر من وعن عمل شروع ہوچکا،چوروں اور لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کا جلسے سے خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 21:21

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیاتھا اس پر من و عن عمل شروع ہے صوبے کے غریب عوام کی تقدیر بدل کر دم لیں گے ،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے سے مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے جلد صنعتی پالیسی کا اعلان کررہے ہیں جس سے صوبے صنعتی انقلاب برپا ہوگا جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا چوروں اور لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے عجیب بات یہ ہے کہ جس چور پر ہاتھ ڈالتے ہیں وہ صوبائی حکومت اور احتساب کمیشن کے خلاف واویلا شروع کردیتے ہیں لیکن ان سے لوٹی ہوئی رقم کی ایک ایک پائی وصول کریں گے تاکہ آئندہ قومی خزانے اور صوبے کے وسائل پر کوئی ڈھاکہ ڈالنے کی جرات نہ کرسکے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کوپیرپیائی قمر خیل میں عوامی نیشنل پارٹی تپہ پیرپیائی کے صدر شمشاد خان اور قوم قمر خیل کی اے این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کی جبکہ اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، تحصیل ناظم رضاالله، ممبر ضلع کونسل شوکت الله، ممبر تحصیل کونسل اقبال خان نے بھی خطاب کیا شمشاد خان نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیو ں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا اور پرویز خان عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کی منشور سے متاثر ہوکر خاندان کے سات سو افراد سمیت شمولیت کاغیر مشروط اعلان کررہے ہیں قوم قمر خیل کے عمائدین اور شمشاد خان کو تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائی پرویز خٹک نے کہا کہ ہم زبانی اور کلامی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہم نے الیکشن کے دوران قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں 30سال سے سیات کررہا ہوں ہر سیاسی جماعت غریب عوام کا نعرہ لگارہی ہے مگر ہر دور میں غریبوں کا استحصال ہوتا رہا سابقہ دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اور تقریوں تبادلوں سمیت ہر ایک چیز کی بولی لگتی رہی جس وزیر اور وزیراعلیٰ کے پاس کچھ نہیں تھا آج وہ اربوں اور کربوں کے مالک بن چکے ہیں اور جب ان سے احتساب کی بات کی جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اباوٴ اجداد سے صاحب حیثیت چلے آرہے ہیں جبکہ پوری قوم کو ان کی حیثیت معلوم ہے انہوں نے کہا کہ آج سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب بھی احتساب کے خلاف باتیں کررہا ہے نوشہرہ والے ان کو مجھ سے بہترجانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارے قائد عمران خان انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں ہم نے اداروں کی بحالی کا جو کام شروع کیا آج عوام بہتر جج ہیں خود تبدیلی محسوس کررہے ہیں پرویز خٹک نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی غریب عوام کا عزت نفس بحال کرنا تھانہ اور پٹوار کلچر میں تبدیلی کرپشن اور کمیشن کاخاتمہ میری اولین ترجیحات ہیں سکولوں میں اساتذہ اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائیں گے اس ضمن میں تمام بڑے ہسپتالوں کو خود مختار بورڈز کے حوالے کررہے ہیں اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٴٹ برداشت نہیں کریں گے اب تک اس صوبے کے غریب عوام کے ساتھ جو ظلم اور زیادتی کی گئی یہ سلسلہ اب مزید آگے نہیں بڑھنے دیں گے پرویز خٹک نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دے اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کریں تاکہ ماضی کی طرح سڑکوں ، گلیوں اور نالیوں کی ٹوٹ پوٹ کا سلسلہ آگے نہ بڑھے پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں سے نہیں آئے گی بلکہ نظام کی تبدیلی سے آئے گی صوبے میں عدل وانصاف کا بول بالا ہو تو صوبہ ترقی کرے گا اور اداروں میں سیاسی مداخلت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوں اور تمام ادارے خود مختار ہوں اور ایک خودمختار ہوں جس طرح مغربی ممالک میں بغیرسفارش کے تمام مسائل حل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام عالمگیر مذہب ہے اگر ہم الله اور الله کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلے تو کسی بھی حقدار کی حق تلفی نہ ہوگی انہوں نے کہا کہ میں سو فیصد تبدیلی کا دعوی تو نہیں کرتا مگر بڑی حد تک تبدیلی آچکی ہے اور پانچ سالوں میں مکمل تبدیلی لاکر دم لیں گے پرویز خٹک نے کہاکہ صنعت صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے وزارت صنعت میں اہم تبدیلیاں لارہے ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے لارہے ہیں چھ ماہ کے اندر اندر صنعتی انقلاب برپا کرنے کیلئے قرضوں میں پانچ فیصد شرح سود صوبائی حکومت ادا کرے گی مشینری صوبے میں لانے پر کیلئے صوبائی حکومت ادھاکرایہ دے گا اور بجلی و گیس پر سبسڈی صوبائی حکومت بھی اد ا کرے گی اور ہم اپنی صنعتی بستیوں کو ترقی دے رہے ہیں اور ان کو بین الاقومی معیار پر منتقل کررہے ہیں پانچ صنعتی بستیوں کو پہلے فیز میں منظم کررہے ہیں اور اس ضمن میں صنعت کاروں میں ون ونڈو اپریشن شروع کریں گے اور کارخانہ داروں کو بہترین سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے آئندہ چند دنوں میں صنعتی پالیسی کااعلان کرنے والے ہیں اور گدون امازئی سے زائد مراعات دیں گے وزیراعلیٰ نے پیرپیائی رابطہ سڑکوں کا افتتاح کیا پیرپیائی کیلئے ہوم اکنامکس کالج اور ضلع نوشہرہ کیلئے ٹیکنیکل یونیورسٹی کااعلان کردیا دونوں نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے صوبے کی ہر یونین کونسل کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :