Live Updates

عمران خان نے ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی نہ کتوں پر گھر میں کوئی پابندی تھی، ریحام خان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 21:30

عمران خان نے ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی نہ کتوں پر گھر میں کوئی پابندی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) ریحام خان کے قریبی ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی اخبار کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایس ایم ایس سے طلاق نہیں بھیجی بلکہ طلاق اس وقت ہی ملی جب ذلفی بخاری پاکستان سے کاغذات لے کر آئے اور اُسی پر انہوں نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

کتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ریحام خان کے قریبی ذرائع نے کہا کہ عمران خان کے پالتو کتوں پر گھر میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی بلکہ ایک شیپرڈ کتا عمران اور ریحام کے بیڈ روم میں ہی سوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بنی گالا کے گھر میں کبھی ڈانس کلاسز کا اہتمام نہیں کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات