عمران خان کے کسی کتے پر گھر میں پابندی نہیں تھی‘ برطانوی اخبار کی خبر غلط ہے ،ایک کتا ہمارے بیڈ روم میں ہی سوتا تھا، بنی گالہ کے گھر میں کبھی ڈانس کلاس کا اہتمام نہیں کیا گیا ، عمران خان نے ایس ایم ایس سے تین طاقیں نہیں بھیجیں،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا برطانوی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل
اتوار 8 نومبر 2015 22:27
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے کسی کتے پر گھر میں پابندی نہیں تھی‘ برطانوی اخبار کی خبر غلط ہے ،ایک کتا عمران اور ریحام خان کے بیڈ روم میں ہی سوتا تھا۔ اتوا رکوتحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی اخبار کا طلاق کے متعلق دعوی بے بنیاد ہے ، میں نے کبھی عمران خان کے کسی کتے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جبکہ ایک کتا شیبرڈ تو ہمارے بیڈ روم میں ہی سوتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بنی گالہ کے گھر میں کبھی ڈانس کلاس کا اہتمام نہیں کیا گیا ، عمران خان نے ایس ایم ایس سے تین طاقیں نہیں بھیجیں۔(جاری ہے)
ریحام خان نے کہا کہ گھر کے کسی نوکر کے داخلے پر پابندی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔ عمران کے پانچ کتے ہیں جن میں سے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میلنے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے لیکن عمران کا کتوں سے بے پناہ لگاوٴ اور سابق اہلیہ جمائمہ خان سے تعلق عمران اور ریحام کے درمیان طلاق کی اصل وجہ بنا۔
اخبار نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے، ریحام خان کے رشتہ دار جب چاہتے بنی گالہ آ جاتے لیکن عمران خان کے رشتہ دار اور دوستوں کا بنی گالہ آنا ریحام کو پسند نہیں تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحام کو عمران خان کے کتوں کا بیڈ روم میں آنا بالکل بھی پسند نہیں تھا جب کہ عمران خان کا اپنی سابق اہلیہ جمائمہ سے تعلق بھی ریحام کو پسند نہیں تھا اور یہی اختلاقات دونوں کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنے۔ ریحام خان سیاست میں انٹری کے ساتھ عمران خان کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی تھیں۔برطانوی اخبار کے مطابق عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس پر 3 مرتبہ طلاق، طلاق، طلاق کا پیغام بھیجا اور ای میل بھی بھیجی۔ ریحام خان کو طلاق کا ایس ایم ایس برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے پر ملا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.