آصف زرداری نے ہمیشہ بلاول کو سپورٹ کیا ، بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد زرداری نے ملک کو استحکام دیا ، یوسف رضا گیلانی نے بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، پیپلزپارٹی ہر مشکل وقت میں ملک کا ہر اول دستہ ہے ، پنجاب میں پیپلزپارٹی کو ابھی کام کرنا ہے ،پیپلزپارٹی کی رہنماء وسینیٹر شیریں رحمن کی نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو
اتوار 8 نومبر 2015 23:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء وسینیٹر شیریں رحمن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ بلاول بھٹو زرداری کو سپورٹ کیا ، بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے ملک کو استحکام دیا ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، پیپلزپارٹی ہر مشکل وقت میں ملک کا ہر اول دستہ ہے ۔
وہ اتوار کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالا آج بھی پارٹی میں موجود ہے اور پارٹی کا کوئی بھی جیالا کسی دوسری جماعت میں نہیں گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ تمام فیصلے ملکی مفاد میں کیے گئے ۔(جاری ہے)
شیریں رحمن نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سپورٹ کیا اور بلاول بھٹو زرداری بھی پارٹی پر مسلط نہیں ہونا چاہتے ۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے ملک کو استحکام دیا اور مفاہمتی پالیسی کے تحت سب کو ساتھ لے کر چلے ۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مشکل وقت میں بہترین انداز میں حکومت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مشکل وقت میں امریکہ میں پاکستانی سفیر بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ابھی کام کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.