Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی واحد اپوزیشن جماعت ہے جو ن لیگ کا مقابلہ کر رہی ہے، پی ٹی‌آئی کے اسپیکر شپ کے لیے نامزد امیدوار شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 11:30

اسلام آباد : پی ٹی آئی واحد اپوزیشن جماعت ہے جو ن لیگ کا مقابلہ کر رہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے . ن لیگ کے رہنما ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود اسپیکر کے عہدے کے لیے آمنے سامنے ہیں. پی ٹی آئی کے اُمیدوار شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں اپنے مفاد کےلیے حکومت سے مل گئیں ، لیکن پی ٹی آئی واحد اپوزیشن جماعت ہے انہوں ن کہا کہ پی ٹی آئی ہر فورم پر ن لیگ کا مقابلہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے تمام جماعتوں نے ن لیگ کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی بھی ن لیگ کے اُمیدوار کی حمایت کرے گی بشرطیکہ وہ سردار ایاز صادق نہ ہوں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات