مذہب کی بنیاد پرکسی سے زیادتی کرنا غلط ہے،دیا مرزا

پیر 9 نومبر 2015 11:31

مذہب کی بنیاد پرکسی سے زیادتی کرنا غلط ہے،دیا مرزا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ زیادتی کرنا غلط ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے جمعرات کے روز منعقد کیے جانے والے پرتھوی فیسٹیول کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں عیسائی والد اور بنگالی والدہ کی اولاد ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ انکی پرورش ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے۔ مذہب کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ وہ میری شناخت نہیں ہے تاہم میں نے مذہب کے متعلق وقت کے گزرنے کے ساتھ جاننے کی کوشش ضرور کی ہے۔