بالی ووڈ کے اداکاروں کا دیوالی منانے کا مخصوص انداز

پیر 9 نومبر 2015 11:35

بالی ووڈ کے اداکاروں کا دیوالی منانے کا مخصوص انداز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان آج کل اپنی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کے لیے فلم کی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ پروموشن میں مصروف ہیں۔دیوالی منانے کے حوالے سے سلمان کہتے ہیں کہ میں اپنے لیے تو کچھ نہیں خریدتا لیکن اگر گھر میں کوئی کچھ مانگتا ہے تو خرید دیتا ہوں۔بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنٹ‘ عامر خان دیوالی عام طریقے سے منانا پسند کرتے ہیں۔

ان کی بیوی کرن راوٴ کہتی ہیں کہ ہم کچھ مہنگی یا خصوصی چیزیں نہیں خریدتے لیکن اپنے بیٹے آزاد کے لیے نئے کپڑے ضرور خریدتے ہیں۔

(جاری ہے)

کہانی‘ اور ’ڈرٹی پکچرز‘ جیسی فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ ودیا بالن کو دیوالی کا تہوار بہت پسند ہیں-وہ کہتی ہیں کہ مجھے دیوالی بہت پسند ہے اور میں اپنے خاندان کے افراد کے لیے دیوالی پر تحفے ضرور خریدتی ہوں۔بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کہتے ہیں کہ سونا بہت مہنگا ہو گیا ہے اس لیے اسے خریدنے کا سوچا نہیں لیکن کچھ نہ کچھ تو ضرور خریدنا پڑے گا۔90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ روینا ٹنڈن دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے مناتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے روایتی انداز میں تہوار منانا پسند ہے، میں سونے کے زیورات خریدتی ہوں۔