ملتان : جعلی ایم این اے بن کر گھومنے والے نوسر باز کو پولیس نے گرفتار کر لیا
پیر 9 نومبر 2015 11:36
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر2015ء) ملک میں جعلی اشیاءکی بھرمار کے ساتھ ساتھ اب قومی اسمبلی کے جعلی رکن بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے آج ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو جعلی ایم این اے بن کر گھوم رہا تھا۔ پولیس نے جعلی ایم این اے کو اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر فوری گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
جعلی ایم این اے سے برآمد ہونے والے کاغذات کے مطابق اس کا نام علی مرتضیٰ ہے اور وہ بھکر کا رہنے والا ہے جبکہ اس کا کام ہی لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔
موصوف گاڑی پر ایم این اے کی نیم پلیٹ لگائے ملتان کی سڑکوں پر گھوم پھر رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں کو اس پر شک گزرا۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی روک کر جب اس سے بات چیت شروع کی تو اس نے انہیں چکمہ دینے کی کوشش کی۔ بعدازاں چھان بین پر پتا چلا جناب کے پاس گاڑی کے کاغذات بھی موجود نہیں ہیں اور گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے۔ پولیس نے جعلی رکن پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر تھانہ کینٹ منتقل کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.