ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،آسٹریلوی پیسر مچل سٹارک پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد

پیر 9 نومبر 2015 11:56

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،آسٹریلوی پیسر مچل سٹارک پر میچ فیس کا 50فیصد ..

برسبین (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری روز 26سالہ فاسٹ باؤلر نے 84ویں اوور کی تیسری گیند پر کیوی بلے باز مارک کریگ کی شاٹ پر فیلڈ کرکے گیند واپس ان کی جانب خطر ناک اندا ز سے پھینکی جس کے بعد فیلڈ امپائر ز رچرڈ النگورتھ اور نائیجل لوونگ ،تھرڈ امپائر ایس روی اور فورتھ امپائر پال ولسن نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری روشن مہانامہ کو اپنی رپورٹ میں ان کے خلاف کارروائی کے لیے لکھا جس پر میچ ریفری نے انہیں طلب کیا جہاں انہوں نے اپنا جرم قبول کیا جس کے بعد ان پر میچ کا 50فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔