مسلم لیگ (ن)والے چاہتے ہیں کہ ان کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہ ہو ان کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہو ‘(ن)لیگ کیلئے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے‘دیگر جماعتوں نے اپنے مفادات کی خاطر حکومت سے سمجھوتا کرلیا ہے‘ہمیں پتا ہے نمبرز گیم ہمارے حق میں نہیں پھر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سپیکر شپ کیلئے امیدوار شفقت محمود کی سپیکر کیلئے ووٹنگ سے قبل میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی سپیکر شپ کیلئے امیدوار شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)والے چاہتے ہیں کہ ان کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہ ہو ان کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہو ‘(ن)لیگ کیلئے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے‘دیگر جماعتوں نے اپنے مفادات کی خاطر حکومت سے سمجھوتا کرلیا ہے‘ہمیں پتا ہے نمبرز گیم ہمارے حق میں نہیں پھر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔

وہ پیر کو یہاں سپیکر شپ کیلئے ووٹنگ ہونے سے قبل پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ پی ٹی آئی کے سپیکر کے امیدوار شفقت محمود نے کہاکہ ہمیں پتا ہے نمبرز گیم ہمارے حق میں نہیں ، ہم کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور مقابلہ کریں گے ،دیگر جماعتوں نے اپنے مفادات کی خاطر حکومت سے سمجھوتا کرلیا ہے،ہم نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا، شیر پاؤ صاحب سے بھی رابطہ کیا اور فاٹا ارکان سے بھی ووٹ کیلئے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)والے چاہتے ہیں کہ ان کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہ ہو ان کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہو۔ شفقت محمود نے کہا کہ (ن)لیگ کیلئے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے22 اگست 2015 کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قراردے کر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے سردار ایازصادق کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے سپیکرکا عہدہ خالی تھا جس پر آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے سردار ایاز صادق سپیکر کے امیدوار ہیں

متعلقہ عنوان :