لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا،ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی

پیر 9 نومبر 2015 12:06

لاہور/حافظ آباد/گلگت /چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا،ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی‘ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے‘گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری ‘موسم کی سختی سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں‘کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی ۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لاہورمیں دھندنے ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے،صبح کے وقت فضا میں دھندکے ننھے ننھے قطروں نے سفیدچادر تان لی،جس کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر نظر آنے کی حد5میٹرتھی،دھند کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،موٹروے اور ہائی ویز پولیس نے دھند کے دوران ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے اور تیز رفتاری پر قابو رکھنے کی ہدایت کی ہے -محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو روز کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم کی سختی سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے،پہاڑی علاقوں میں برفباری سے جلانے کی لکڑی اور گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔چائے اور قہوہ خانوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے اکثر شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔محکمہ موسمیات نے ایک سے دو روز کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ، ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد‘ بالائی فاٹا‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے

متعلقہ عنوان :