انقلاب ایران کے بعد پہلی خاتون سفیر
پیر 9 نومبر 2015 12:13
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر2015ء) ایران نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون کو سفیر مقرر کر دیا۔ وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے اتوار کو وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کو ملیشیا کیلئے سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ظریف نے تہران میں 50 سالہ کیریئر سفیر کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ’ افخم کو سفیر بنانے کے فیصلے میں چند منٹ لگے لیکن ان کے جانشین کے انتخاب میں چار مہینے لگ گئے‘۔
ایرانی میڈیا نے اپریل میں غیر مصدقہ رپورٹ میں کہا تھا کہ افخم کو ترقی دے کر سفیر بنایا جا رہا ہے۔ ظریف نے ملک کی پہلی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان افخم کی تعریف کرتے ہوئے کہا انہوں نے دو سالوں میں اپنی ذمہ داری وقار، بہادری اور بصیرت سے ادا کی۔(جاری ہے)
افخم نے اس فیصلے اور ’خواتین پر اعتماد‘ کرنے پر وزیر خارجہ کی تعریف کی۔ 2013 میں صدر بننے والے اعتدال پسند حسن روحانی نے اپنے وزراء کو ہدایت کی تھی کہ وہ خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کریں۔
روحانی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت تعصب کے خلاف ہے ۔ ایران میں خواتین پارلیمنٹ اور کابینہ سمیت اعلیٰ عہدوں پر ذمہ داری ادا کر سکتی ہیں لیکن انہیں جج بننے کی اجازت نہیں اور اب تک تاریخ میں کسی خاتون نے صدر کا انتخاب بھی نہیں لڑا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.