پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ، عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے ایونٹ اپنے نام کرلیا

پیر 9 نومبر 2015 12:17

پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ، عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے ایونٹ اپنے ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے بڑے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے میں مقابلہ ہوا، نوواک جوکووچ نے میچ میں چھ دو اور چھ چار سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ، پیرس میں ہونے والے ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کےفائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر 2 اینڈی مرے کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔

(جاری ہے)

ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے بڑے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے جیسے بڑے کھلاڑیوں میں مقابلہ ہوا، سربئین عالمی نمبر ایک نے اپنے تجربے اور مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ، انہوں نے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا، نوواک جوکووچ نے میچ میں 2-6 اور 4-6 سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ، اس جیت کے بعد انہوں نے رواں سال اپنا چھٹا ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔