(ن)لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے ،9لاکھ پاؤنڈ برآمد
پیر 9 نومبر 2015 12:18
برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے کے دوران 9لاکھ پاؤنڈ برآمد کرلیے گئے ، امین مرزا پر آمدنی خفیہ رکھنے اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس اور کسٹمز حکام نے ٹیکس چوری کے الزام میں امین مرزا کے گھر اور تین سٹورز پر چھاپے مارے۔
پولیس کے مطابق اسکے گھر سے چار لاکھ پاؤنڈ اور ایک سٹور کے سیف سے پانچ لاکھ پونڈ ملے۔ سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے ٹیکس چوری کا معاملہ بڑا پیچیدہ ہے اس لیے تفتیش میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔ مرزا مسلم لیگ نون کے سکاٹ لینڈ کے صدر ہیں۔ اخبار نے امین مرزا کی سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن کے ساتھ ایک تقریب میں اتاری گئی تصویر بھی شائع کی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.