پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ہفتے ایل این جی معاہدہ متوقع
پیر 9 نومبر 2015 12:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ہفتے 16 ارب ڈالر کے 15سالہ ایل این جی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں جس کے تحت ہر ماہ 4 بحری جہاز درآمد ہوں گے، معاہدے کے مسودے کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ایل این جی خریداری کے معاہدے کی منظوری دے گی، معاہدے میں طے پانے والی گیس کی قیمت 10سال بعد دوبارہ ریویو کی جائے گی۔
پاکستان اور قطر کے درمیان مجوزہ 15 سالہ ایل این جی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 30لاکھ ٹن ایل این جی قطر پاکستان کو 52بحری جہازوں کے ذریعے فراہم کرے گا، ایل این جی قیمت برینٹ کروڈ آئل کی قیمت سے منسلک ہوگی، ایل این جی سے بھرا ہوا جہاز ہر ہفتے پاکستان آئے گا، ایل این جی سے بننے والی والی قدرتی گیس پاکستان کی 9 آئی آئی پیز کو فراہم کی جائیگی جن میں اورینٹ پاور پلانٹ، سیفائر پاور پلانٹ، بال مور پاور پلانٹ، ڈیوس انرجی، آلٹرن انرجی، کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو)، فوجی کبیر والا پاور پلانٹ، روشن پاور پلانٹ، سیف پاور پلانٹ شامل ہیں جن کوایل این جی بلا تعطل فراہم کی جائے گی اور یہ پاور پلانٹ یومیہ 1800میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.