خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

پیر 9 نومبر 2015 12:32

سنگاپور ۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا تاہم ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے اور خام تیل کی چینی درآمدات میں کمی کے بارے میں اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ کے اجراء کے باعث قیمتیں 45 ڈالر فی بیرل سے کم سطح پر رہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 35سینٹ کے اضافے سے 44.64ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کیلئے معاہدے 38 سینٹ کی بہتری سے 47.80 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔