حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں، سلیم رضا گیلانی

پیر 9 نومبر 2015 12:33

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پھولنگرکے نواحی دیہات میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے حکومت پاکستان کے تاریخی پیکیج کے تحت وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے کسانوں میں پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے لاکھوں روپے تقسیم کرنے کی تقریب مقامی بلدیہ آفس میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پھولنگر اور گردونواح میں بسنے والے درجنوں کسانوں میں لاکھوں روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ کسانوں میں چیکوں کی تقسیم علاقہ مجسٹریٹ سید سلیم رضا گیلانی نے کی ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے زرعی انقلاب لانے کی کوشش کی ہے جوگزشتہ ادوار کی حکومتیں نہ لاسکیں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔