مردان‘جمعیت علماء پاکستان نورانی کی جانب سے شانگلہ زلزلہ متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم

پیر 9 نومبر 2015 12:36

مردان۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی صدر ، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالاخیبر زبیرکی خصوصی ہدایت پر جمعیت علماء پاکستان نورانی نے شانگلہ زلزلہ متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کیااس سلسلے میں جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی رہنما سید سبطین حسین گیلانی، جمال الدین چشتی ،صوبائی کنوین پیر جمال الدین چشتی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر علی، ڈاکٹر ارشد خان اور انجینئر وقار خان نے شانگلہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اور وہاں پر چار سو سے زائد زلزلے سے متاثرہ افراد میں امدادی پیکیج تقسیم کی‘ اس موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ویلج کونسل گوجر گڑھی مردان کے یوتھ کونسلر عامر علی نے بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :