پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا
پیر 9 نومبر 2015 12:38
ابوظہبی۔ 09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے (کل) بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے۔
پاکستانی ٹیم اس سے قبل انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 13 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 20 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.