وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 9 نومبر 2015 12:39

وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ پرسوں کھیلا ..

ہیوسٹن۔ 09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)آل سٹار کرکٹ سیریز، وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ بدھ کو ہیوسٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارن واریئرز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ 14 نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔