ملتان‘ جعلی ایم این اے بن کر گھومنے والے نوسر باز پولیس کے ہتھیچڑھ گیا

پیر 9 نومبر 2015 12:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) ملک میں جعلی اشیاء کی بھرمار کے ساتھ ساتھ اب قومی اسمبلی کے جعلی رکن بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے آج ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو جعلی ایم این اے بن کر گھوم رہا تھا۔ پولیس نے جعلی ایم این اے کو اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر فوری گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جعلی ایم این اے سے برآمد ہونے والے کاغذات کے مطابق اس کا نام علی مرتضیٰ ہے اور وہ بھکر کا رہنے والا ہے جبکہ اس کا کام ہی لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ موصوف گاڑی پر ایم این اے کی نیم پلیٹ لگائے ملتان کی سڑکوں پر گھوم پھر رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں کو اس پر شک گزرا۔پولیس اہلکاروں نے گاڑی روک کر جب اس سے بات چیت شروع کی تو اس نے انہیں چکمہ دینے کی کوشش کی۔ بعدازاں چھان بین پر پتا چلا نوسربازکے پاس گاڑی کے کاغذات بھی موجود نہیں ہیں اور گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے۔ پولیس نے جعلی رکن پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر تھانہ کینٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :