گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ،انتخابی گہماگہمی عروج پر

پیر 9 نومبر 2015 12:50

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے،پوسٹرز اور بینرز بنوانے والوں کا رش بڑھ گیا ،پریس مالکان اور پینٹرز نے ریٹس دوگنا کردیئے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں امیدواروں کی طرف سے پوسٹر،بینرز اور اسٹیکرز بنوانے میں تیزی آگئی ہے،رش بڑھنے پر پرنٹنگ پریس مالکان نے ریٹس دوگنا کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بعض امیدوار تو پریس مالکان کی منت سماجت کے ساتھ منہ مانگے دام دینے کو تیار ہیں۔امیدواروں کے دولت مند چہیتے سپورٹرز نے پرنٹنگ پریس پر ڈیرے جمالئے ہیں،پریس مالکان کہنا ہے کہ آرڈر پورے کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔چھاپہ خانوں پر کام کرنیوالے محنت کش طبقے کی خوشی دیدنی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ووٹ دینے سے حالات تبدیل ہوتے ہیں یا نہیں،لیکن آمدن ضرور بڑھ گئی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پبلسٹی سے جہاں امیدواروں کا پیغام ہر ووٹر تک پہنچ رہا ہے،وہیں پرنٹنگ کی صنعت سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔

متعلقہ عنوان :