علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا‘بد قسمتی سے آج ملک کی حالت دگرگوں ہے حکومت قرض لے کر ہمیں غلام بنارہی ہے ،بڑے ممالک قرضے دے کر پاکستانیوں سے کچھ بھی کراسکتے ہیں،جو قرضہ دیتا ہے اس کے پاؤں بھی پکڑنے پڑتے ہیں قرضے دینے والے اپنے مطالبات بھی منواتے ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سپیکر شپ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت
پیر 9 نومبر 2015 12:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا۔ حکومت قرضے لے کر پاکستانیوں کو غلام بنا رہی ہے‘ قرضے دینے والے اپنے مطالبات منواتے ہیں۔ وہ پیر کو سپیکر شپ کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
اس موقع پر عمران خان کافی جذباتی دکھائی دئیے ۔ وہ مختصر وقت کیلئے شیخ رشید کے ہمراہ ایوان میں آئے اور اپنے امیدوار شفقت محمود کیلئے ووٹ کاسٹ کر کے ایوان سے چلے گئے۔(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا۔ عمران خان نے یومِ اقبال کی مناسبت سے اقبال کا ایک شعر ” اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی… جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“ پڑھا اور کہا کہ یہ میرا سب سے پسندید ہ شعر ہے۔
لیکن بد قسمتی سے آج ملک کی حالت دگرگوں ہے حکومت قرض لے کر ہمیں غلام بنارہی ہے ،بڑے ممالک قرضے دے کر پاکستانیوں سے کچھ بھی کراسکتے ہیں،جو قرضہ دیتا ہے اس کے پاؤں بھی پکڑنے پڑتے ہیں قرضے دینے والے اپنے مطالبات بھی منواتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.