20 ویں سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ‘مسلم لیگ (ن) کے ارکان اور اسمبلی سٹاف ایاز صادق کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے رہے

پیر 9 نومبر 2015 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان اور اسمبلی سٹاف ممبران حکمران جماعت کے نامزد امیدوار ایاز صادق کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے رہے‘ ایاز صادق پولنگ شروع ہونے سے اختتام تک اسمبلی ہال میں موجود رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور ڈاکٹر جی جی جمال پولنگ کے دوران اسمبلی ہال سے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ایاز صادق کے ساتھ لیگی اراکین اور اسمبلی سٹاف گروپ فوٹو بنواتے رہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق پولنگ شروع ہونے سے اختتام تک اسمبلی ہال میں موجود رہے اور باری باری پارلیمانی لیڈروں سے محو گفتگو کرتے رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور ڈاکٹر جی جی جمال پولنگ کے دوران اسمبلی ہال سے چلے گئے۔