اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے متحدہ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی رکنیت بحال کردی

پیر 9 نومبر 2015 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی رکنیت بحال کردی جبکہ قومی اسمبلی کے چار اراکین ساجد نواز‘ دیوان عاشق بخاری‘ امین فہیم اور مولانا شیرانی گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے سپیکر کے انتخابی عمل میں شامل نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع کرانے پر رشید گوڈیل کی رکنیت بحال کردی گئی جبکہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے دیگر اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ ان اراکین میں ساجد نواز‘ دیوان عاشق بخاری‘ امین فہیم اور مولانا شیرانی شامل ہیں۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخابی عمل میں بھی یہ چاروں اراکین شامل نہ ہوسکے۔