مارنے کی باتیں وہ کررہے ہیں جنہیں یقین ہوچکا ہے کہ وہ آنے والی بلدیاتی الیکشن میں ھار جائیںگے،اورایم این اے کمال خان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 12:59

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) مارنے کی باتیں وہ کررہے ہیں جنہیں یقین ہوچکا ہے کہ وہ آنے والی بلدیاتی الیکشن میں ھار جائیںگے، 19نومبر کو یہ ثابت کردینگے کہ بدین ضلع پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر اورایم این اے کمال خان چانگ نے سرکٹ ہاوس بدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا نے دھرنے میں 100لوگوں کو مارنے کی دھمکی دی ہے اگر وہ لوگوں کو مارنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن لوگوں کا دفاع کرینگے گے انہوں نے کہا کہ مارنے کی باتیں وہ کر رہے ہیںجنہیں اب یقین ہوچکا ہے کہ وہ الیکشن میں ھار جائیں گے اور 19نومبر کوبدین کی عوام یہ ثابت کرکے دکھائے گی کہ ضلع بدین پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی بات کررہاہے تو ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں اور کوئی بھی بدین کے امن کو خراب کرنے کی کوشش میں کامیاب نا ہو، اس موقعے پر پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن، اطلاعات سیکریٹری جبار عارفانی اور دیگر کارکنان بھی موجودتھے۔