ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 13:10

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں آفیشلز نے سنیل نرائن کی کچھ گیندوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد باقی سیریز کے باقی میچز میں سنیل نرائن کے ایکشن کا جائزہ لیا جائیگا اور سنیل نرائن کو 14 روز کے اندر آئی سی سی سے اپنا ایکشن کلیئر کروا بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی سنیل نرائن کو ان کے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث شرکت سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنا ایکشن آئی سی سی سے کلیئر کرایا اور پھر اگست میں بنگلا دیش کیخلاف ہونے والی ہوم سیریز میں انھیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔