تاجک صدر دو روزہ سرکاری دورے پر12نومبرکو پاکستان آئینگے

پیر 9 نومبر 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) تاجکستان کے صدرامام علی رحمن 2روزہ دورے پر 12نومبر کو پاکستان آئیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تاجکستان کے صدر 12اور 13 نومبر کو دورہ پر پاکستان آئیں گے ان کا یہ معمول کا دورہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاجک صدر اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

تاجک وفد میں تاجکستان کے وزرا ، بزنس کمیونٹی،اعلیٰ حکام بھی شامل ہونگے،تاجکستان کے صدر کا یہ پاکستان کا چھٹا دورہ ہوگا ۔تاجک صدر وزیراعظم نوازشریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :