ڈگری دینے والے ادارے 90 روز کے اندر اپنے معاملات درست کرلیں،ایچ ای سی کی وارننگ
پیر 9 نومبر 2015 13:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ڈگری دینے والے ادارے 90 روز کے اندر اپنی تعلیمی کوالٹی نقائص کو دور کردیں یہ وارننگ بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے معاملے کے بعد جاری کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اس وارننگ کا کم ہی اثر پڑے گا کیونکہ کمیشن کے پاس خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کوئی طاقت نہیں ہے سوائے وارننگ ،نوٹس اور یاددہانی جاری کرنے کے ۔
وزیراعظم آفس نے 4 نومبر کو بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کے لاہور کمپس کے طلبہ کے احتجاج کے بعد ایکشن لیاجب یہ کیمپس غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔پنجاب حکومت نے پہلے 2013 میں اس پروجیکٹ کو اس کے سنڈیکیٹ سے منظوری کی شرط پر منظور کیا تھاتاہم کیمپس نے آگے بڑھ کر طلبہ کو داخلہ دے دیا ۔(جاری ہے)
اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیر مین ڈاکٹر مختار احمدکا کہناہے کہ نئی ٹیم 172 ڈگری دینے والے اداروں کا دورہ کرے گی اور ان اداروں کی تعلیمی کوالٹی کا جائزہ لے گی اور ان کے دیگر اقدامات اور معاملات کا جائز ہ لے گی ۔
بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کا لاہور کیمپس صر ف واحد کیمپس نہیں ہے جوبلکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی ایسے 160 کمپسز موجود ہیں جنہوں نے ابھی این اوسی حاصل کرنا ہے ۔انفراسٹرکچرکی غیر موجودگی ،نااہل سٹاف،لیبارٹریز اوردیگر سہولیات ایسے ایشوز ہیں جن کو یونیورسٹیاں نظر انداز کرتی رہی ہیںمزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.