بھارتی کرکٹر بورڈ سابق کھلاڑیوں پر مہربان ہوگیا

پیر 9 نومبر 2015 13:24

بھارتی کرکٹر بورڈ سابق کھلاڑیوں پر مہربان ہوگیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر بورڈ سابق کھلاڑیوں پر مہربان ہوگیا، بی سی سی آئی نے ماضی کے ہیروز کے لیے مالی فوائد دینے کی پالیسی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے تمام پلیئرز پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس میں ماہانہ وظیفے اور ون ٹائم ادائیگی بھی شامل ہوگی، بھارتی بورڈ نے یہ اقدام اپنے سالانہ جنرل اجلاس سے پہلے کردیا اس کے علاوہ بورڈ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز سپروائز کرانے والے امپائرز کے لیے میچ فیس کا بھی اعلان کیا ہے، 31 دسمبر1993 سے قبل ریٹائرہونے اور 25 سے زائد میچز کھیلنے والے تمام پلیئرزکو بی سی سی آئی ماہانہ 50 ہزار روپے دے گا، 25 سے کم میچز کھیل پانے والوں کیلیے یہ رقم کم ہوکر 37 ہزار500 ہوجائے گی، اسی طرح یکم جنوری 1994 یا اس کے بعد کھیل کو خیرباد کہنے والے کرکٹرز کو ماہانہ بنیادوں پر 22 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے، ٹیسٹ کرکٹرز اور ٹیسٹ امپائرز کی بیوائیں یہی رقم تاحیات حاصل کرپائیں گی، وہ تمام کرکٹرز جنھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ملک کی نمائندگی کی ہوگی، انھیں 15 ہزار ماہانہ ملیں گے، اس کے علاوہ 1957-58 سیزن سے قبل کم از کم 10 میچز کھیلنے والے تمام رنجی ٹرافی کرکٹرز کو ماہانہ 15 ہزار روپے دیے جائیں گے، اسی طرح 2003-04 سیزن کے اختتام تک 25 سے 49 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے پلیئرز کو بھی 15 ہزار روپے کا چیک ہر ماہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :