نیشنل آئس ہاکی لیگ، نیو جرسی ڈیولز کی کینکس کو شکست

پیر 9 نومبر 2015 13:26

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) امریکا میں ہونے والے نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میچ میں نیو جرسی ڈیولز نے مہمان ٹیم کینکس کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی لیگ کے دلچسپ میچ میں میزبان نیو جرسی ڈیولز اور کینکس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ میچ کے مقررہ وقت تک تین تین گولز سے برابر رہا،ایکسٹرا ٹائم کے آخری لمحات میں میزبان ٹیم نے زبردست گول سکور کے میچ میں چار تین سے کامیابی حاصل کر لی اس جیت کے بعد فاتح ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔