Live Updates

تحریک انصاف کو سردار ایاز صادق کی حمایت کی تجویز دی تھی ،اعجاز الحق

پیر 9 نومبر 2015 13:29

اسلام آباد ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرے اور عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں کرے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو تجویز دی تھی کہ وہ سپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق کی حمایت کریں مگر پی ٹی آئی نے ایسانہیں کیا دیگر تمام جماعتوں نے سردار ایاز صادق کے حق میں بہتر فیصلہ کیا جو ایک اچھی روایت ہے ۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کے امیدوار کو سردار ایاز صادق کے حق میں دستبردار کروایا جو اچھی روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تجویز دی تھی کہ وہ سپیکر کیلئے سردار ایاز صادق کی حمایت کریں مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اب وہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے اب سردار ایاز صادق کو سپیکر تسلیم کریں ۔

(جاری ہے)

مثبت تنقید ان کا حق ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے بہت اچھا موقع تھا کہ وہ سپیکر کے انتخاب میں دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک متفقہ سپیکر کو کامیاب بناتے، اب انہیں سسٹم کو تسلیم کرنا چاہئے ۔ اعجاز الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے سردار ایاز صادق کے حوالے سے بہتر فیصلہ کیا جو ایک اچھی روایت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات