آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 13:31

آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، شاشنک منوہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئر مین ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری نواسن کو آئی سی سی چیئر مین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران کیا گیا ، سری نواسن پر کرپشن اور جوئے کے الزمات تھے ، بی سی سی آئی نے شاشنک منوہر کو آئی سی سی کا نیا چیئر مین منتخب کر دیا ہے ، وہ نہ صرف ایک وکیل ہیں بلکہ بطور صدر بی سی سی آئی بورڈ آف کنٹرول فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے 50ویں سالانہ میٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں اراکین نے سری نواسن کو بطور آئی سی سی چیئر مین برقرار رکھنے کی مخالفت کی ۔