پشاور یونیورسٹی میں بین الاقوامی انسانی قوانین کے بارے میں دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پیر 9 نومبر 2015 13:35

پشاور۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) پشاور یونیورسٹی میں بین الاقوامی انسانی قوانین کے بارے میں دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔ ورکشاپ میں قریبا چالیس شرکاء کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی اہمیت اور پاکستان میں ان کو لاگو کرنے کے خدوحال سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے لاگو شدہ بین الاقوامی قانون دنیا کے کئی ممالک میں نرم قانون کے مانند لیا جاتا ہے جنکی بارہا خلاف ورزی دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ناقدین کا خیال ہے کہ بین الاقوامی قانون کی کوئی ثانوی حیثیت نہیں مگر بحیثیت ایک دستخطی ملک پاکستان کو انسانی قوانین کو مکمل طور پر لاگو کرنا چاہئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی جامعہ کے ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر سید الحسنات اور پروفیسرڈاکٹر قبلہ آیاز تھے۔