اسلام آباد : ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 13:36

اسلام آباد : ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اسپیکر کی نشست کے لیے ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق دوسری بار قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار گھنٹے بلا تعطل جاری رہنے والی ووٹنگ کے بعد سردار ایاز صادق نے 268 ووٹ حاصل کیے ، ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے 20 ویں اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں. دوسری جانب پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کیے.