فاسٹ باولر ٹم ساؤتھی دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، برینڈن میک کلم

پیر 9 نومبر 2015 13:36

فاسٹ باولر ٹم ساؤتھی دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، برینڈن میک کلم

برسبین۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کلم نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر ٹم ساؤدی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ ٹم ساؤدی گابا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں باؤلنگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے پورے میچ میں دوبارہ باؤلنگ نہیں کی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤدی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 208 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔