ہالا‘پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء کا بلدیاتی اور عام الیکشن میں بغاوت کا اعلان

پیر 9 نومبر 2015 13:41

ہالا‘پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء کا بلدیاتی اور عام الیکشن میں بغاوت ..

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) مخدوم امین فہیم کے قریبی رشتہ داراور پی پی کے صوبائی رہنما مخدوم فضل حسین نے مخدوم ہاوٴس اور پی پی کے جانب سے کئے گئے واعدوں میں دھوکے بازی کرنے کے الزام پر بلدیاتی اور عام الیکشن میں بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے بھرپور جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا ،ناراض پی پی صوبائی رہنما مخدوم فضل حسین نے فنکشنل لیگ کے رہنما رئیس نظیر راہو،نورل نظامانی، سید علی ڈنو شاہ، سید بچل شاہ دیگروں کے ہمراہ ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہالا باب النوح سے تاریخی ریلی نکالی جو کے درگاہ روڈ، پرانا ہالا ناکہ ،ارباب محلہ، جتن جو محلہ ،تھلہ روڈ سے ہوکر ہالا ہاوٴس پہنچی جہاں مختلف مقامات پر پھولوں کی پتیوں سے نچھاور کرنے کے علاوہ اجرکوں کے تحفہ سے ڈوھول کی تھاپ پرشاندار استقبال کیاگیا،بعد ازاں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم فضل حسین کا کہنا تھا کے مٹیاری ضلع کرپشن کا گڑہ بن کر رہ گیا ہے کئی ترقیاتی کام کرپٹ افسران، کمداروں اور پیروں کے خلیفوں کو کمیشن دے کر کاغذات کو مکمل کرنے کے علاوہ ملازمتیں رشوت کے عیوض فروخت کی گئی انہوں نے الزام عائد کیا کے 50سال سے بھٹو کے نام پرمخدوم ہاوٴس اور ان کے خلیفوں نے عوام کا خون پی لیا ہے ان کی شرافت کی حد یہ ہے کے ان پر 22کرپشن کے مقدمہ درج ہیں انہوں نے کہا کے نوابشاہ ہاوٴس کی جانب سے ملاقات کے لیئے طلب کیا گیا تھا لیکن انہیں کہا گیا کے اب فیصلہ اور میٹنگ صرف عوام سے ہوگی انہوں نے کہا کے کئی بار مخدوم ہاوٴس کی جانب سے ہا لا ہاوٴس سے جھوٹے واعدے کرکے فراڈ اور دوکھے بازی کر تے ہوئے منافقت کی گئی ہے

جس کے خلاف ہالا ہاوٴس بلدیاتی اور صوبائی الیکشن میں مخدوم ہاوٴس اور ان کے خلیفوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جاتا ہے اور جو بھی مخدوم ہاوٴس اور پی پی امیدواروں کی مخالفت کرے گا ان کا ہالا ہاوٴس احترام کرے گا انہوں نے کہا کے جہاں خلق خدا سجاگ ہوتی ہے تو وہاں پیر، رئیس،اور خان ناکام ہوجائیں گے انہوں نے ضلع میں تبدیلی اور غلامی کی زنجیروں سے نجات کے لیئے ہالاہاوٴس اور پی پی مخدوم مخالفین کا ساتھ دینے کے لیئے مٹیاری ضلع کے عوام کو اپیل کی ہے ،جس کے بعد مخدوم محسن نے خاب کرتے ہوئے کہا کے ضلع مٹیاری ٹھگوں اور لٹیروں کے ہاتھ میں تباہ ہوکر رہ گیا ہے انقلاب اور تبدیلی کے لیئے عوام کو سجاگ ہوکر آگے آنا پڑے گا اگر عوام کا جوش جذبہ برقرار رہا تو انشا ء اللہ19نومبر کو ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں عوام کی فتح ہوگی، ضلع کا عوام اگر تبدیلی چاہتا ہے تو ہالا ہاوٴس کا ساتھ دے ،جس کے بعد فنکشنل لیگ کے ضلعی امیدوار نورل نظامانی کا کہنا تھا ووٹ کسی کی میراث ،ملکیت نہیں امیدوار اور ان کے پینل کے کردار کو دیکھ کر مستقبل کی سوچ رکھ کر باضمیر افراد کو ووٹ کاسٹ کیا جائے انہوں نے کہا کے بڑے عرصے سے اقتدار رکھنے والے منتخب نمائندوں کی عدم توجہی سے ہالا سمیت ضلع مٹیاری کھنڈ رات میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے جس پر افسوس ہوتا ہے ہر طرح سے ضلع کے تمام اداروں میں کھل عام کرپشن کی جارہی ہے جو کے المیہ ہے انہوں نے بچوں کے مستقبل کے لیئے عوام کو سوچنے اور بلدیاتی الیکشن میں بہتر کردار رکھنے والے پینل اور امیدوار کوووٹ دینے کے لیئے اپیل کی ہے -