نورپورتھل‘چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے

پیر 9 نومبر 2015 13:42

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 42 تا یونین کونسل نمبر48 اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل علی عاطف بُٹر اور میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد اشرف گوندل نے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ۔میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے وارڈ نمبر پانچ میں ملک محمد حسین ایڈووکیٹ غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں دیگر وارڈوں میں امیدوار یہ ہیں ۔

وارڈ نمبر ایک رانا محمد اکرم شیر،محمد رفیق بالٹی ،وارڈ نمبر دو شیر عالم بلا ،غلام حسین بالٹی ،غلام محمد پپریشر ککر ،محمد کاشف عقیل ہیرا،ملک خضر حیات دھون شیر،وارڈ نمبر تین خلیق الحسن کتاب ،سعید احمد بالٹی ،سلیم الرحمن پلے باز،رانا محمد عالم شیر ،وارڈ نمبر 4 اللہ بخش شیر ،مشتاق احمد مغل بالٹی ،ممتاز چوہان بلا ،وارڈ نمبر 6 راجہ صفدر حسین بالٹی،راجہ محمد عرفان قاسم شیر،وارڈ نمبر7 احسن اقبال تسنیم بالٹی ،حاجی محمد صفدر اعوان شیر ،وارڈ نمبر 8 احمد نواز شیر ،تصور حسین شاہ بکری ،ذاکر حسین شاہ بالٹی ،وارڈ نمبر 9 غلام شبیر تیر،محمد جلیل قاسم بالٹی ،محمد فیروز بلا ،محمد نذیر شیر،وارڈ نمبر 10 لیاقت حسین بگا بالٹی ،ملک منظور احمد بگا شیر،وارڈ نمبر11 حکیم محمد وارث پہوڑ شیر ،سیف الرحمن بلا،شیخ عبدالمجید بالٹی وارڈ نمبر12 محمد آصف بلا ،محمد سلیم ناصح شیر،نذیر عالم پٹھان بالٹی ،میونسپل کمیٹی نورپور کے وارڈ نمبر 1 وارڈ نمبر 3 وارڈ نمبر6 وارڈ نمبر7 وارڈ نمبر8 اور وارڈ نمبر 10 میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار نہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ وارڈ نمبر 9 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام شبیر امیدوار ہیں ۔وارڈ نمبر10 میں مسلم لیگ ن تحصیل نورپورتھل کے صدر ملک منظور احمد بگا کا مقابلہ اپنے بھانجے آزاد امیدوار لیاقت حسین بگا سے ہے ۔تحصیل کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے -