Live Updates

اتنی بھی کیا جلدی؟ عمران خان نے ووٹ بھی بیلٹ باکس میں پوری طرح نہیں ڈالا! صرف چار منٹ کیلئے تشریف آوری!

پیر 9 نومبر 2015 13:43

اتنی بھی کیا جلدی؟ عمران خان نے ووٹ بھی بیلٹ باکس میں پوری طرح نہیں ..

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ ۹ نومبر ) قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عمران خان ووٹ ڈالنے اتنی جلدی میں نظر آئے کہ ہر کسی کو حیران و پریشان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے انتہائی تیزی اور بد دلی سے ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالا، ووٹ ابھی پوری طرح ڈبے کے اندر گیا بھی نہیں تھا کہ خان صاحب وہاں سے چلتے بنے!۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی یہ کہتے دکھائی دئیے کہ اتنے بڑے لیڈر کو ووٹ ڈالنا بھی نہیں آتا۔

عمران خان انتخاب کے دوران ایوان میں صرف چار منٹ کیلئے آئے‘ کسی سے مصافحہ نہ کیا‘ ووٹ پول کرنے کے فوراً بعد ایوان سے چلے گئے‘ شاہ محمود قریشی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے نہ استقبال کیا اور نہ ہی الوداع کرنے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایوان میں 10بج کر 33منٹ پر آئے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایوان میں آمد پر پارٹی اراکین کے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کے رکن سے مصافحہ نہ کیا پی ٹی آئی چیئرمین نے دس بج کر چھتیس منٹ پر اپنا ووٹ پول کیا اور فوراً ایوان سے چلے گئے اس دوران پی ٹی آئی کے امیدوار سپیکر شفقت محمود اور دیگر پی ٹی آئی اراکین انہیں الوداع کرنے گئے مگر پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور ان کو الوداع کرنے بھی نہ گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :